رسائی کے لنکس

نواز شریف کے بچوں کے وارنٹ گرفتاری لندن ارسال


وارنٹ گرفتاری کا عکس

احتساب عدالت کے حکم پر جاری ہونے والے وارنٹس میں حسن اور حسین نواز کے نام تین، تین اور کیپٹن صفدر اور ان کی اہلیہ مریم صفدر کے نام ایک ایک وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کے بچوں مریم، حسن اور حسین نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے لندن کے پتے پر نوٹس ارسال کردیے ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دو روز قبل سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں اور داماد کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی تھی جس کے دوران عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی طلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق جاری ہونے والے نوٹسز کی ایک کاپی لاہور اور دوسری کاپی لندن میں مریم، حسن اور حسین نواز کے نام بھیجی گئی ہے ۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے بھجوائے جانے والے وارنٹ گرفتاری پر ایوون فیلڈ فلیٹس لندن کا پتہ درج ہے۔ عدالت نے نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو بھی طلبی نوٹس لندن کے پتے پر بھجوایا ہے۔

احتساب عدالت کے حکم پر جاری ہونے والے وارنٹس میں حسن اور حسین نواز کے نام تین، تین اور کیپٹن صفدر اور ان کی اہلیہ مریم صفدر کے نام ایک ایک وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ریفرنسز پر کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے اور بچوں کی عدم حاضری پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوگئے تھے اور آئندہ سماعت میں ان پر پر فردجرم عائد کی جائے گی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG