رسائی کے لنکس

logo-print

بھارت نے پاکستان کو با آسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا


ایشیا کپ میں گروپ ’اے‘ کے ایک اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھونیشور کمار کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 163 رنز کا نسبتاً آسان ہدف دیا جسے بھارت نے صرف دو وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔

بھارتی اوپنرز نے پاکستانی بولنگ اٹیک کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 86 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ روہیت شرما نے 52 جبکہ شیکھر دھون نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

رائیڈو اور کارتھک 31،31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، یوں بھارت نے ہدف 29 اوورز میں پورا کرکے پاکستان کو شکست سے دوچار کر دیا۔

سپر فور مرحلے میں21 ستمبر کو بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG