رسائی کے لنکس

ایشیا کپ: بھارت نے ہانگ کانگ کو 26 رنز سے ہرا دیا


بھارت کے خلیق احمد ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے احسن خان کا کیچ پکڑ رہے ہیں۔ 18 ستمبر 2018
بھارت کے خلیق احمد ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے احسن خان کا کیچ پکڑ رہے ہیں۔ 18 ستمبر 2018

بھارت کے 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کے اوپنرز نے بھارتی بولنگ اٹیک کا پول کھول دیا اور 174 رنز کا آغاز دیا۔

ایشیا کپ میں گروپ ’اے‘کے ایک میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 26 رنز سے شکست دے دی۔

مڈل آرڈر کی ناکامی کے باعث ہانگ کانگ کے اوپنرز کا شاندار آغاز بھی ٹیم کے کسی کام نہیں آ سکا۔

شکست کے ساتھ ہی ہانگ کانگ ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

بھارت کے 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کے اوپنرز نے بھارتی بولنگ اٹیک کا پول کھول دیا اور 174 رنز کا آغاز دیا۔

نزاکت خان نے 92 اور انشومن رتھ نے 73رنز کی اننگز کھیلی۔

ایک روزہ میچوں میں یہ ہانگ کانگ کی طویل ترین پارٹنرشپ ہے۔ اس سے قبل ان ہی دونوں بیٹسمینوں نے جنوری 2016ء میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف 170 رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔

دونوں بیٹسمین جب تک کریز پر رہے ہانگ کانگ کی جیت یقینی نظر آ رہی تھی۔ تاہم پہلے انشومن رتھ اور پھر نزاکت خان کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ کا نقشہ ہی تبدیل ہو گیا۔ بعد میں آنے والا ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹسمین زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور ایک کے بعد ایک پویلین واپس جاتا رہا۔

احسان خان 22، بابرحیات 18 اورکن چیت شاہ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یوں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے خلیل احمد اور یوزویندرا چاہا نے تین، تین اور کلدیپ یادیو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے تھے جس میں شیکھر دھون کے شاندار 127 رنز بھی شامل ہیں۔ جبکہ امباتی رائیڈو نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

شیکھر دھون کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ایونٹ کا سب سے بڑا میچ بدھ کو روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک گیارہ مرتبہ مدمقابل آ چکی ہیں۔ پانچ میچ پاکستان نے جیتے ہیں اور پانچ میں بھارت کامیاب رہا ہے جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

XS
SM
MD
LG