رسائی کے لنکس

logo-print

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا بھارتی فلم کے لیے گایا گانا ریلیز


عاصم اظہر کی آواز میں گایا گیا گانا گانا بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دشا پٹنی اور ادیتیا رائے پر عکس بند کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باوجود پاکستانی گلوگار عاصم اظہر کی آواز میں گایا گیا پہلا بالی وڈ گانا ریلیز ہو گیا ہے۔ اسے فلم ' ملنگ' میں شامل کیا گیا ہے۔

گانا بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دشا پٹنی اور ادیتیا رائے پر عکس بند کیا گیا ہے۔

عاصم نے اس گانے کی ریلیز سے ایک دن پہلے ہی اس کا ٹیزیر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کرایا تھا۔

انہوں نے یہ اطلاع بھی دی تھی کہ ان کا پہلا بالی وڈ سانگ 'ہمراہ' ریلیز ہونے جا رہا ہے۔

فلمی شائقین کے نزدیک ایسے ماحول میں جب بھارت اور پاکستان کے درمیان ہر طرح کا ثقافتی اشتراک معطل ہے، عاصم اظہر کا گانا ریلیز ہونا خوش گوار تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گانے کے دو ورژن بنائے گئے تھے۔ پہلا ورژن ساکت ٹنڈن کی آواز میں فلم کی ریلیز کے ساتھ سات فروری کو منظر عام پر آ گیا تھا جب کہ عاصم کی آواز میں بننے والا یہ ورژن فلم کی ریلیز کے کافی عرصے بعد ریلیز ہوا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات کے سبب اسے فلم کی ریلیز کے وقت جاری نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی اسے فلم کا حصہ بنایا گیا تھا۔ البتہ فلم کے پوسٹر پر عاصم کو اس گانے کا کریڈٹ دیا گیا تھا۔

گانے کو یوٹیوب پر اب تک 10 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

عاصم اظہر اس کامیابی پر خوش ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور مومنہ کے بعد ایسے چوتھے گلوکار ہیں جن کے دو یا دو سے زیادہ گانے اتنی بڑی تعداد میں سنے گئے ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG