رسائی کے لنکس

logo-print

آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف فیصلہ کن برتری


آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف فیصلہ کن برتری

پرتھ میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والا تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے ایک اننگز اور 37 رنز سے جیت کر چار میچوں کی سیریز میں تین، صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

اتوار کو میچ کے تیسرے روز مہمان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 171 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی طرف سے ہلفنہاس نے چار، سڈل نے تین اور سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 161 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 369 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

میچ میں بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کوہلی کو دونوں اننگز میں سڈل نے آؤٹ کیا۔ اُنھوں نے مجموعی طور پر 119 رنز بنائے۔

آسٹریلوی بلے باز وارنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے جنھوں نے 180 رنز بنائے تھے۔

ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ 24 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG