رسائی کے لنکس

دورہ آسٹریلیا میں ویسٹ انڈیز کی پہلی فتح


ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیرن پولارڈ تین وکٹیں حاصل کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو 27 رنز سے شکست دے دی۔

بدھ کو برسبین میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹونئٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر191 رنز بنائے۔ جانسن چارلز نے سب سے زیادہ 57 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فاکنر نے تین جب کہ جوش ہیزل ووڈ اور ناتھن نائل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی ٹیم ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں جم کر نہ کھیل سکی اور20 اوورز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم ووگز51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیرن پولارڈ تین وکٹیں حاصل کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دورہ آسٹریلیا میں مہمان ٹیم کی یہ پہلی کامیابی ہے اس سے پہلے آسٹریلیا نے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں پانچ، صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔
XS
SM
MD
LG