رسائی کے لنکس

بلوچستان: دھماکے سے گیس پائپ لائن تباہ


بلوچستان: دھماکے سے گیس پائپ لائن تباہ
بلوچستان: دھماکے سے گیس پائپ لائن تباہ

بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں جمعرات کی صبح نامعلوم افراد نے دھماکا کر کے گیس پائپ لائن کو تبا ہ کر دیا ہے ۔

سوئی گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ 20 انچ قطر کی اس پائپ لائن کو دھماکے سے پہنچنے والے نقصان کے بعد صوبے کے مختلف اضلا ع میں ہزاروں صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جب کہ بلوچستان میں تمام سی این جی اسٹیشنوں کو بند کرنے کے علاوہ کوئٹہ میں گیس سے چلنے والے بجلی کے ایک پلانٹ کوبھی سپلائی معطل کر دی گئی ہے ۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی مکمل بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں ۔

بلوچستان کے مشرقی ضلع ڈیر ہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں رواں ہفتے گیس کے پانچ کنوؤں کو مشتبہ شدت پسندوں نے دھماکاخیز مواد سے تباہ کر دیا تھا جب کہ دو مقامات پر کنوؤں سے پلانٹ تک گیس پہنچانے والی تین پائپ لائنوں کو بھی بموں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

بلوچستان سے ملک کے دوسرے صوبوں کو گیس کی سپلائی کے لیے بچھائی گئی پائپ لائنوں کو ماضی میں بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اوران کی ذمہ داری کالعدم لوچ عسکری تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG