رسائی کے لنکس

فریڈی گرے مقدمہ، سماعت کے لئے جیوری کا انتخاب


ملزم ولیم پورٹر
ملزم ولیم پورٹر

سیاہ فام نوجوان، فریڈی گرے کو 12 اپریل کو گرفتار کرنے والے پولیس افسر ولیم پورٹر کو قتل عمد، زد و کوب، خطرے میں ہونے کے باوجود لاپراہی برتنے اور نامناسب سلوک روا رکھنے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر، بالٹی مور میں پولیس حراست میں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں ملوث چھ پولیس افسران میں سے ایک کے خلاف مقدمے کی سماعت کے لئے جیوری کا چناؤ سوموار کو کیا جارہا ہے۔

سال رواں کے اوائل میں پیش آنے والے اس حادثے کے بعد، شہر اور دیگر علاقوں میں بدترین ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

سیاہ فام نوجوان، فریڈی گرے کو 12 اپریل کو گرفتار کرنے والے پولیس افسر ولیم پورٹر کو قتل عمد، زد و کوب، خطرے میں ہونے کے باوجود لاپراہی برتنے اور نامناسب سلوک روا رکھنے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

25 سالہ گرے کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باوجود، 45 منٹ تک پولیس وین میں بے رحمی کے ساتھ رکھا گیا، جس کے ایک ہفتے بعد وہ مقامی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ نسلی امتیاز اور پولیس کی اس غلط سلوک کے خلا ف اچانک پورے ہفتے بالٹی مور اور ملک کے دیگر حصوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

ان ہی الزامات کے تحت، چھ پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمے کی الگ الگ سماعت ہوگی۔ ولیم پورٹر اور دو اور دیگر پولیس اہل کار خود بھی سیاہ فام ہیں جبکہ بقیہ تین پولیس افسران سفید فام ہیں۔

بالٹی مور شہر میں ’این اے اے سی پی چیپٹر‘ کی صدر، تیسا ہل السٹوم نے بالٹی مور کے اخبار ’سن‘ کو بتایا کہ وہ فریڈی گرے کے معاملے میں قانونی طریقے سے شفاف انصاف کی خواہاں ہیں۔

XS
SM
MD
LG