رسائی کے لنکس

بلوچستان: تشدد کے واقعات میں چھ افراد ہلاک

بلوچستان: تشدد کے واقعات میں چھ افراد ہلاک
بلوچستان: تشدد کے واقعات میں چھ افراد ہلاک

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں اتوار کو تشدد کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقے ہزار گنجی میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے قمبرانی روڈ پر ایک باغ میں بیٹھے تین افراد کو نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق اقلیتی ہزارہ برادری سے تھا اور ان میں سے دو پولیس اہلکار تھے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سکندر خان ترین نے وائس اف امریکہ کو بتایا کہ پولیس نے تینوں افراد کی لاشیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

بلوچستان: تشدد کے واقعات میں چھ افراد ہلاک
بلوچستان: تشدد کے واقعات میں چھ افراد ہلاک

دریں اثنا ضلع مستونگ میں لیویز حکام کے مطابق کھڈ کوچہ کے علاقے میں مسلح افراد نے ایک مسافر ویگن کو روک کر اس میں سوار تین مسافروں کو گاڑی سے نیچے اُتار کر گولی مار کر ہلاک کردیا۔

لیویز حکام نے قتل کی وجہ قبائلی تنازعہ بتائی ہے تاہم غیر جانبدار ذرائع سے اس دعویٰ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

XS
SM
MD
LG