رسائی کے لنکس

سوئیٹزرلینڈ کا جوڑا بلوچستان میں اغوا


سوئیٹزرلینڈ کا جوڑا بلوچستان میں اغوا
سوئیٹزرلینڈ کا جوڑا بلوچستان میں اغوا

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے سوئیٹزرلینڈ کے دو شہریوں کو اغواء کر لیا۔

حکام کے مطابق سوئس جوڑا پنجاب سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے بعد بلوچستان کے شمالی ضلع لورالائی میں داخل ہوا اور وہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ جا رہے تھے۔

مقامی پولیس کے مطابق مغوی سوئس جوڑے کی گاڑی کلی نگاہ کے علاقے سے جمعہ کی شب برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ ایک ہوٹل پر کھانا کا رہے تھے کہ ایک گاڑی میں سوار تین مسلح افراد اُنھیں اغواء کر لیا۔

حکام کے مطابق اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے سوئس شہریوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

XS
SM
MD
LG