رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: آگ لگنے کے واقع میں 13افراد ہلاک


فائل
فائل

حکام نے بتایا ہے کہ ڈھاکا کے مضافات کی ایک کچی آبادی میں علی الصبح لگنے والی اس آگ نے کئی جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

اتوار کے روز بنگلہ دیش کے دارلحکومت کےمضافات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 13افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی بتائی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ ڈھاکا کے مضافات کی ایک کچی آبادی میں علی الصبح لگنے والی اس آگ نے کئی جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایک خاتون اُس وقت ہلاک ہوئیں جب اُس نے اپنی جھگی میں پناہ لینے کی کوشش کی۔

صفیہ نامی ایک خاتون نے بتایا کہ گھروں کو آگ لگتے ہی وہ دوڑتی ہوئی اپنی ماں کےگھر گئیں، لیکن انھوں نے دیکھا کہ گھر کےمرکزی دروازے سے کوئی بھی باہر نہیں نکل پایا۔ اُن کے بقول، میری والدہ نے غسل خانے میں پناہ لینے کی کوشش کی، لیکن بچ نہ سکیں۔

آگ نے جھگیوں کو جلا کر راکھ کر دیا، اور کئی خاندانوں کے متعدد لواحقین فوت ہوئے۔

سکندر ماموں نامی ایک شخص نے علاقے میں آگ لگنے کی تفصیل بتائی۔

اِس واقع میں اُن کے اپنے خاندان کے تین افراد ہلاک ہوئے، جن میں اُن کا اپنا بیٹا، ساس اور سالی شامل ہیں، جب کہ اس واقع میں کُل 13افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس سربراہ کے حوالے سے ایک اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر آگ کسی اسٹوو یا سلگتے ہوئے سگریٹ کے باعث بھڑک اٹھی ہو۔

واقع کی چھان بین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG