رسائی کے لنکس

ماسکو: ’بی بی جی‘ چیئرمین کا روس میں داخلہ بند، زیر حراست رکھا گیا


فائل
فائل

شیل اُس ادارے کے سربراہ ہیں جو ’وائس آف امریکہ‘، ’ریڈیو فری یورپ‘ اور دیگر سرکاری نشریات کی نگرانی پر مامور ہیں، جب منگل کو ماسکو پہنچے، اُنھیں امی گریشن کی قطار سے باہر ہٹایا گیا اور حراست میں لیا گیا، حالانکہ اُن کے پاس روس کا باضابطہ ویزا موجود تھا

’براڈکاسٹنگ بورڈ آف گورنرز‘ کے چیرمین اور ’این بی سی یونیورسل‘ کے انتظامی سربراہ، جیف شیل کو روس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور وہ چند گھنٹوں تک زیرِ حراست رہے، جب وہ اِس ہفتے ماسکو ہوائی اڈے پر اترے۔

شیل اُس ادارے کے سربراہ ہیں جو ’وائس آف امریکہ‘، ’ریڈیو فری یورپ‘ اور دیگر سرکاری نشریات کی نگرانی پر مامور ہیں، جب منگل کو سرکاری امور کے سلسلے میں ماسکو پہنچے، اُنھیں امیگریشن کی قطار سے باہر ہٹایا گیا اور حراست میں لیا گیا، حالانکہ اُن کے پاس روس کا باضابطہ ویزا موجود تھا۔

بی بی جی کے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شیل کو بند کمرے میں کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا گیا۔ روسی سکیورٹی اہل کار اُن کے ہمراہ تھےجب وہ ایمسٹرڈم سفر کےلیے جہاز میں بیٹھے۔

اخباری بیان کے مطابق، شیل نے اپنے ہم سفر ساتھیوں کو بتایا کہ ہوائی اڈے پر سکیورٹی اہل کاروں نے بتایا کہ روس میں اُن کا داخلہ ’’عمر بھر کے لیے‘‘ بند ہے۔

بی بی جی نے کہا ہے کہ شیل کو زیر حراست رکھنے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی گئی، یہ کہتے ہوئے کہ ادارے کے اہل کاروں نے ماسکو میں بدھ کے روز امریکی سفیر جان تفٹ سے ملاقات کی جس میں اس واقعے پر بات کی گئی۔

منگل کے روز کا یہ واقعہ ایسے میں رونما ہوا ہے جب امریکہ اور روس کے درمیان سفارتی تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

امریکی محکمہٴ خارجہ نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ جون میں دو روسی سفارت کاروں کو امریکہ بدر کیا گیا تھا، جسے ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے باہر روسی پولیس اہل کار کے ہاتھوں امریکی سفارت کار پر حملے کا رد عمل بتایا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG