رسائی کے لنکس

بائیڈن کی کانگریس سے دسمبر میں کرونا ریلیف پیکیج منظور کرنے کی اپیل


نو منتخب صدر جو بائیڈن ڈیلاوئر میں اپنی کابینہ کے ارکان کی نامزدگی کو موقع پر خطاب کر رہے ہیں۔ 24 نومبر 220
نو منتخب صدر جو بائیڈن ڈیلاوئر میں اپنی کابینہ کے ارکان کی نامزدگی کو موقع پر خطاب کر رہے ہیں۔ 24 نومبر 220

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ایک ایسی معیشت بنانا چاہتے ہیں جو تمام امریکیوں کے حق میں کام کرے۔

وہ کرونا بحران سے پیدا ہونے والے مسائل کے تناظر میں 20 جنوری سے شروع ہونے والی اپنی چار سالہ صدارت میں اقتصادی پالیسیوں کے متعقلق بات کر رہے تھے۔

ریاست ڈیلاویئر کے اپنے آبائی شہر ولمنگٹن میں اپنی آنے والی انتظامیہ کے لیے اقتصادی امور کی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا:

"میں یہ جانتا ہوں کہ یہ ایک کٹھن دور ہے، لیکن میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے لیے امداد آ رہی ہے۔"

بائیڈن نے اس موقع پر فیڈرل ریزرو کی سابقہ چیئر پرسن جینٹ ییلن کو اپنا وزیر خزانہ نامزد کرتے ہوئے کانگریس سے کہا کہ وہ دسمبر کے مہینے میں ہی نئے قانون ساز ممبران کے آنے سے پہلے عوام کے لیے کرونا امدادی ریلیف پیکیج کا بل پاس کریں۔

اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ نئی امداد محض ایک آغاز ہو گا اور جب وہ حکومت کی باگ دوڑ سنبھالیں گے توہ نئی تجاویز دیں گے۔

ایسے حالات میں امریکہ میں کرونا وائرس کے روزانہ ہزاروں نئے کیس سامنے آ رہے ہیں۔ بایئڈن نے کہا کہ امریکیوں کی معاشی حالت ناہموار ہے۔

انہوں نے کہا:

"جو چوٹی کے لوگ ہیں، ان کے لیے روزگار کے مواقع واپس آ گئے ہیں اور ان کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن درمیانے طبقے کے اور سب سے نچلی سطح کے لوگ تنزلی کا شکار ہیں۔ وہ اس مسئلے سے نبردآزما ہیں کہ بلوں کی ادائیگی کیسے کی جائے اور کھانے کا کیسے بندوبست کیا جائے۔"

امریکہ کی معیشت بحال کیسے ہوگی؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:35 0:00

لوگوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکتوبر کے آخر تک صورت حال یہ ہے کہ ہر چھ میں سے ایک شہری کو مکان کا کرایہ ادا کرنے میں تاخیر ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ چین اور یورپ سے آنے والے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں امریکہ میں دو کروڑ 20 لاکھ ملازمتیں ختم ہو گئی تھیں۔ تاہم اب ان میں سے بہت سے روزگار بحال ہو گئے ہیں۔ اس سال بے روزگاروں کی تعداد میں لاکھوں کا اضافہ ہوا۔

اکتوبر اور نومبر میں سات لاکھ سے زائد لوگوں نے ہر ہفتے بے روزگاری الاونس کے لیے درخوستیں دیں۔ بے روزگاری کی یہ شرح 1960 کے عشرے کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

بایئڈن نے کہا کہ ان کی ٹیم سب لوگوں کے لیے معاشی بحالی کو یقینی بنائے گی اور امریکی معیشت کو پھر سے پٹڑی پر ڈالے گی۔

سینیٹ سے جینٹ ییلن کی نامزدگی کی صورت میں وہ امریکہ کی 231 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔

XS
SM
MD
LG