رسائی کے لنکس

امریکی کامیڈین بل کوسبی پر جنسی زیادتی کا الزام ثابت


بل کوسبی کمرۂ عدالت سے باہر آرہے ہیں۔
بل کوسبی کمرۂ عدالت سے باہر آرہے ہیں۔

امریکی ریاست پینسلوینیا کی مونٹگمری کاؤنٹی کے جج اسٹیون اونیل نے جمعرات کو اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بل کوسبی ایک ملین ڈالرز کی ضمانت پر جیل سے باہر رہ سکتے ہیں۔ ان کی سزا کی مدت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

امریکہ کے معروف مزاحیہ اداکار بل کوسبی کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق بل کوسبی پر 2004ء میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی آندریا کونسٹینڈ کو نشہ آور چیز پلانے کے بعد ان کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔

سن 80 کے عشرے کی ہٹ ٹی وی سیریز ’دی کوسبی شو‘ کے ذریعے محبت کرنے والے باپ کے طور پر شہرت پانے والے 80 سالہ بل کوسبی کو اینڈریا کونسٹینڈ سے زیادتی پر 10 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

طاقت ور اور بااثر مردوں کی جانب سے خواتین کے جنسی استحصال کے خلاف عالمی مہم ’می ٹو‘ شروع ہونے کے بعد بل کوسبی سزا کا سامنا کرنے والے پہلے مشہور اسٹار ہیں۔

امریکی ریاست پینسلوینیا کی مونٹگمری کاؤنٹی کے جج اسٹیون اونیل نے جمعرات کو اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بل کوسبی ایک ملین ڈالرز کی ضمانت پر جیل سے باہر رہ سکتے ہیں۔ ان کی سزا کی مدت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس دوران بل کوسبی کو اپنا پاسپورٹ جمع کرانا پڑے گا اور گھرمیں رہنا پڑے گا۔ بل کوسبی کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ عدالتی جنگ جاری رکھیں گے۔

بل کوسبی کو دوسری بارجنسی زیادتی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس سے قبل 2017ء میں بھی ان پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی بل کوسبی پر متعدد خواتین جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرچکی ہیں۔

تاہم بل کوسبی جنسی زیادتی کے تمام الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG