رسائی کے لنکس

logo-print

شام: کار بم دھماکہ، نو افراد ہلاک 30زخمی


ترکی اور شام کو ملانے والا یہ سرحدی علاقہ باغیوں اور شام کے صدر بشار الاسد کی فوج کے درمیان میدانِ جنگ بنا ہوا ہے

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی اور شام کی سرحد کے قریب ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 30زخمی ہوئے۔

ترکی کے ’این ٹی وی‘ نیوز چینل کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ پیر کے روز ترک سرزمین پر ہوا، جو ’ہاتے‘ نامی جنوبی صوبے کی سلویگوزو سرحدی گزرگاہ سے تقریباً 40میٹر اندر واقع ہے۔

مقامی میئر، حسین سندوری کے حوالے سے متعدد رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خیال ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی کار شام میں رجسٹرڈ ہے۔

فوری طور پر مزید تفاصیل موصول نہیں ہوئیں۔

دونوں ممالک کے درمیان واقع یہ سرحدی علاقہ باغیوں اور شام کے صدر بشارالاسد کی فوج کے درمیان میدانِ جنگ بنا ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG