رسائی کے لنکس

بالی وڈ اسٹار دبئی کے’ جزیرے‘ خریدنے کے خواہشمند


ہالی وڈ میں تو جزیرے خریدنا کوئی بڑی بات نہیں ۔ جونی ڈیپ کے علاوہ بہت سے ہالی وڈ اسٹارز جزیروں کے مالک ہیں لیکن بالی وڈ میں یہ ٹرینڈ ابھی نیا ہے۔بس اسی وجہ سے سب چونک اٹھے۔

بولی وڈ کے بہت سے اسٹارز ایسے ہیں جو شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا سے باہر بھی بہت سے بزنس کرتے ہیں تاکہ اپنی دولت کو ’ملٹی پلائی‘ کرسکیں۔ رئیل اسٹیٹ یعنی پراپرٹی کی خرید و فروخت میں بولی وڈ کے بہت سے سیلبیریٹیز نے بھاری سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’ بالی وڈ ہنگامہ‘ نے یہ رپورٹ دے کر دھماکہ کردیا ہے کہ بالی وڈ کا ایک میگا اسٹاربہت جلد دبئی میں پورا ایک جزیرہ خریدنے والا ہے۔

ہالی وڈ میں تو جزیرے خریدنا کوئی بڑی بات نہیں ۔ جونی ڈیپ کے علاوہ بہت سے ہالی وڈ اسٹارز جزیروں کے مالک ہیں لیکن بالی وڈ میں یہ ٹرینڈ ابھی نیا ہے۔بس اسی وجہ سے سب چونک اٹھے۔

انسانی وسائل سے بنایا گیا جزیرہ خریدنے والے بالی وڈ اسٹارکا نام تو پوشیدہ رکھا گیا ہے لیکن جزیرے سے متعلق جاری تفصیلات کے مطابق 19ملین ڈالرز کی مالیت کا جزیرہ ’رائل آئی لینڈبیچ کلب‘ پروجیکٹ کا حصہ ہے جس میں اور بہت سے جزیرے شامل ہیں۔

خریداری کے خواہشمندوں میں پاکستانی بھی شامل
’نخیل ورلڈ آئی لینڈز پروجیکٹ‘ کے تیارکردہ جزیرے’لبنان آئی لینڈ‘کا رقبہ 127 اسکوائر میل یعنی 419,000 چار لاکھ انیس ہزار مربع فٹ ہے۔ جزیرے میں بیچ کلب،ریڈی بیچ، کیبن اور واٹر اسپورٹس شامل ہیں۔

’دی ورلڈ‘ نامی 300مصنوعی جزیروں کی تعمیر کا کام 2003میں شروع اور 2008میں ختم ہواتھا۔ یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ ان جزیروں کی خریداری میں بالی وڈ سیلیبرٹی کے علاوہ روس، ایران اور پاکستان کے انویسٹرز بھی انتہائی دلچسپی لے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG