رسائی کے لنکس

عراق: کار بم حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک


طوز خورماتو
طوز خورماتو

دھماکے میں درجنوں افراد اُس وقت زخمی ہوئے جب طوز خورما کے قصبے میں لوگوں سے کھچا کھچ بھری مارکیٹ میں دھماکہ ہوا۔ پولیس اور طبی امداد سے وابستہ ذرائع کے مطابق، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے

کرکوک کے جنوبی عراقی قصبے میں منگل کے روز ایک بم حملہ آور نے ایک موٹر گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا، جس واقع میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے۔

دھماکے میں درجنوں افراد اُس وقت زخمی ہوئے جب طوز خورماتو کے قصبے میں لوگوں سے کھچا کھچ بھری مارکیٹ میں دھماکہ ہوا۔ پولیس اور طبی امداد سے وابستہ ذرائع کے مطابق، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

طوز خورماتو کرد، عرب اور ترک آبادی والا شہر ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے شمار کے مطابق، گذشتہ ماہ متعدد جھڑپیں ہوئیں، جن میں 11 افراد ہلاک ہوئے، ایسے مین جب عراقی افواج نے کرد کنٹرول والے علاقے کو واگزار کرا لیا، جس سے قبل آزادی سے متعلق متنازع ریفرینڈم ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG