رسائی کے لنکس

برازیل کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک


فلوریڈا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں برزایل میں مشعلیں روشن کی جا رہی ہیں۔ جون 2016
فلوریڈا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں برزایل میں مشعلیں روشن کی جا رہی ہیں۔ جون 2016

ہفتے کے روز برازیل کے شمال مشرقی شہر فورٹالیزا کے ایک نائٹ کلب میں گولیاں چلنے کے نتیجے میں کم ازکم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

عہدے داروں نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ریاست سیرا کے سیکیورٹی کے انچارج آندرے کوسٹا نے پریس کانفرنس میں کہا ہے ہم 14 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہیں۔

فورٹالیزا ریاست سیرا کا صدر مقام ہے۔

کوسٹا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن کااسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔ان میں سے کئی ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ تاہم انہوں نے زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی۔

ہوزے فورٹا ہاسپیٹل کے ایک ترجمان نےخبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ چھ افراد جن میں ایک 12 سالہ لڑکا بھی شامل کو ہنگامی دیکھ بھال کے مرکز میں پہنچایا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG