رسائی کے لنکس

برازیل میں مسلسل چوتھے دن 400 سے زیادہ ہلاکتیں


برازیل میں کرونا وائرس سے مسلسل چوتھے دن 400 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ لاطینی امریکہ کے دوسرے ملکوں ایکویڈور اور پرو میں بھی اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 18 اپریل کو وائٹ ہاؤس میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ امریکہ میں کرونا وائرس سے 60 سے 65 ہزار اموات ہوسکتی ہے۔ ان کا اندازہ دو ہفتوں سے کم وقت میں غلط ہوگیا اور جمعے کو امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہزار سے بڑھ گئی۔

جانز ہاپکنز یونیوروسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق، یکم مئی تک 212 ملکوں اور خود مختار خطوں میں 33 لاکھ 80 ہزار مریض سامنے آچکے تھے اور 2 لاکھ 38 ہزار اموات کا علم ہوچکا تھا۔

24 گھنٹوں میں برطانیہ میں 739، برازیل میں 428، اسپین میں 281، اٹلی میں 269، فرانس میں 218، کینیڈا میں 203، ایکویڈور میں 163، میکسیکو میں 127 اور بیلجیم میں 109 مریض چل بسے۔ نیدرلینڈز میں 98، روس میں یہ تعداد 96، ترکی میں 84، پرو میں 73، بھارت میں 69، سویڈن میں 67 اور ایران میں 63 تھی۔

امریکہ میں جمعہ کی سہہ پہر تک مزید 24 ہزار کیسز اور 1277 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے 66 لاکھ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں 11 لاکھ 19 ہزار مثبت آئے ہیں اور 65133 اموات ہوچکی ہیں۔

امریکی ریاست نیویارک میں 24069، نیوجرسی میں 7538، مشی گن میں 3866، میساچوسیٹس میں 3562، پینسلوانیا میں 2541، الی نوئے میں 2457، کنیٹی کٹ میں 2257 اور کیلی فورنیا میں 2050 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ مزید چھ ریاستوں میں ایک ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں جن میں لوزیانا، فلوریڈا، میری لینڈ، انڈیانا، جارجیا اور اوہایو شامل ہیں۔

صرف ریاست نیویارک میں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ کیسز اسپین میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار ہے۔ اٹلی میں 2 لاکھ 7 ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 77 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 67 ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 63 ہزار، ترکی میں ایک لاکھ 22 ہزار اور روس میں ایک لاکھ 14 ہزار مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

روس میں کرونا وائرس کے 37 لاکھ، جرمنی میں 25 لاکھ، اٹلی میں 20 لاکھ، اسپین میں 15 لاکھ، متحدہ عرب امارات میں 12 لاکھ، ترکی میں پونے 11 لاکھ، برطانیہ میں 10 لاکھ، بھارت میں 9 لاکھ اور کینیڈا میں 8 لاکھ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں امریکہ کے ایک لاکھ 58 ہزار، اسپین کے ایک لاکھ 42 ہزار، جرمنی کے ایک لاکھ 26 ہزار، اٹلی کے 78 ہزار، چین کے 77 ہزار، ایران کے 76 ہزار، ترکی کے 53 ہزار اور فرانس کے 50 ہزار شہری شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG