رسائی کے لنکس

داعش کے دعوے کی تفتیش کی جارہی ہے: برطانوی دفتر خارجہ


فائل
فائل

وڈیو میں ایک مسلح شخص کہتا ہے کہ پھانسیاں ’ڈیوڈ کیمرون (برطانوی وزیر اعظم) کے لیے ایک پیغام ہیں‘، جنھوں نے عراق اور شام میں داعش کے باغیوں کے خلاف حملے تیز کر دیے ہیں۔ بقول اُس کے، ’حیران کُن بات ہے کہ ہم آج اِن جیسے غیر اہم لیڈر کی جانب سے داعش کی طاقت کو چیلنج کرتا ہوا دیکھ رہے ہیں‘

برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ داعش کی جانب سے اتوار کو جاری کی گئی مبینہ وڈیو کی تفتیش کی جا رہی ہے، جس میں پانچ افراد کو پھانسی دی گئی ہے، جن کے لیے، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ شام میں برطانیہ کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔

اس 10 منٹ کی وڈیو میں یہ افراد مبینہ طور پر جاسوسی کا اقرار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ وڈیو کی فلم بندی اور فوٹوگرافی داعش کے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کی گئی ہے، جس کے بدلے رقعہ میں رقوم فراہم کی گئی ہیں، جو شمالی شام میں واقع دولت اسلامیہ کی خودساختہ خلافت کا دارالحکومت ہے۔

اِن لوگوں نے زرد رنگ کے ’جمپ سوٹ‘ پہنے ہوئے ہیں، وہ داعش کے جنگجوؤں کے سامنے جھکتے ہیں، جو فوجی وردی پہنے ہوئے پستول لہرا رہے ہیں۔

ایک مسلح شخص کہتا ہے کہ پھانسیاں ’ڈیوڈ کیمرون (برطانوی وزیر اعظم) کے لیے ایک پیغام ہیں‘، جنھوں نے عراق اور شام میں داعش کے باغیوں کے خلاف حملے تیز کر دیے ہیں۔
مسلح شخص کہتا ہے کہ، ’حیران کُن بات ہے کہ ہم آج اِن جیسے غیر اہم لیڈر کی جانب سے داعش کی طاقت کو چیلنج کرتا ہوا دیکھ رہے ہیں‘۔

اُنھوں نے اس بات کا عہد کیا کہ دولت اسلامیہ ’ایک دِن تمہاری سرزمین فتح کرے گی جہاں ہم شریعہ کی حکمرانی دیکھیں گے‘۔

وڈیو میں مبینہ جاسوسوں کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG