رسائی کے لنکس

برطانیہ کو بھی دبئی کے حکمران کی لاپتا صاحب زادی کی خیریت جاننے میں دلچسپی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کی صاحب زادی شیخہ لطیفہ کے زندہ ہونے کے حوالے سے حقائق جاننے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں برطانوی میڈیا میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بظاہر شیخہ لطیفہ کہہ رہی ہیں کہ ان کو ایک سخت سیکیورٹی والی عمارت میں قید کرکے رکھا گیا ہے۔

نشریاتی ادارے 'اسکائی نیوز' سے گفتگو میں برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ لوگ انسانی بنیادوں پر یہ دیکھنا چاہیں گے کہ وہ زندہ اور خیریت سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک پریشان کن بات ہے کہ آپ ایک نوجوان خاتون کو انتہائی پریشان کن حالت میں دیکھیں۔

شیخہ لطیفہ کی خیریت کے حقائق جاننے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک قدرتی امر ہے۔ اور ان کے زندہ ہونے سے متعلق شواہد سامنے آنے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کو یقیناََ خوش آئند کہہ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے 'بی بی سی' نے ایک ویڈیو 'ڈیپلی ٹربلنگ' (شدید پریشانی) کے نام سے نشر کی ہے جس میں ان کو قید میں رکھے جانے کی بات کی گئی ہے

برطانیہ کے وزیرِ خارجہ ڈومینک راب نے 'بی بی سی' کو ویڈیو کے حوالے سے بتایا کہ برطانیہ کو اس پر شدید پریشانی ہے۔ اور اس پر فکر مند بھی ہے۔ جب کہ اقوامِ متحدہ بھی اس ویڈیو کے حوالے سے جائزہ لے سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق بی بی سی کی ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ کب ریکارڈ ہوئی اور اسے کہاں ریکارڈ کیا گیا۔

عرب خواتین اپنے ملکوں کی تقدیر اور اپنے بارے میں تاثر بدل رہی ہیں
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:34 0:00

شیخہ لطیفہ بنت محمد ال مکتوم کو بین الاقوامی توجہ 2018 میں اس وقت ملنا شروع ہوئی جب ان کی ایک ویڈیو انسانی حقوق کے گروپ نے جاری کی۔ یہ ویڈیو شیخہ لطیفہ نے خود ریکارڈ کی تھی۔ اور اس میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے دبئی سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔

گزشتہ برس مارچ میں لندن ہائی کورٹ کے ایک جج نے کہا تھا کہ عدالت نے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کی سابقہ اہلیہ شہزادی حیا کے ان کے خلاف الزامات کو تسلیم کر لیا ہے۔

شہزادی حیا دبئی کے حکمران کے خلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی میں متحرک ہیں۔ انہوں نے شیخ محمد بن راشد ال مکتوم پر شیخہ لطیفہ کے اغوا کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد ال مکتوم کے وکیل نے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG