رسائی کے لنکس

فرانس کے وزیرِ خزانہ کو گولیوں کے ساتھ دھمکی آمیز خط موصول


فرانس کے وزیرِ خزانہ برونو لیمار کو قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ انہیں تین دھمکی آمیز خطوط ملے جن میں تین گولیاں بھی رکھی گئی تھیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فرانسیسی وزیرِ خزانہ کے ایک معاون نے بتایا ہے کہ برونو لیمار کو تین دھمکی آمیز خطوط موصول ہو چکے ہیں جن میں انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

بدھ کے روز اس حوالے سے معاون نے مزید کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وزیرِ خزانہ کو یہ خط کس نے بھیجے اور بھیجنے والے کا مقصد کیا ہے؟

ان کے بقول یہ خطوط سیاست دانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہو سکتے ہیں۔

برونو لیمار — فائل فوٹو
برونو لیمار — فائل فوٹو

انہوں نے بتایا کہ برونو لیمار کو کے لیے پہلا دھمکی آمیز خط اگست میں پولیس کو ارسال کیا گیا تھا جب کہ دوسرا خط وزیرِ خزانہ کی رہائش گاہ پر براہ راست موصول ہوا۔

تیسرے خط کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ خط منگل کو موصول ہوا اور اس میں پستول کی تین گولیاں بھی رکھی گئی تھیں۔ جب کہ اس تحریر تھا کہ دو گولیاں برونو لیمار کے لیے ہیں اور تیسری فرانس کے وزیرِ بجٹ جیرالڈ دخمنن کے لیے ہے۔

خط میں گولیوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ابھی تو یہ صرف نائین ایم ایم ہے لیکن جب وقت آئے گا تو یہ 11 اعشاریہ 43 (یعنی بڑے اسلحے کی گولی) ہوگی۔

وزیرِ خزانہ کے معاون نے کہا ہے کہ دھمکیوں سے متعلق پولیس سے رابطہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری بحث پر یقین رکھتے ہیں۔ لوگ ہماری پالیسیوں سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن دھمکیاں مناسب نہیں ہیں۔

سکیورٹی سے متعلق معاون کا کہنا ہے کہ ہر وزیر کے ساتھ ایک سکیورٹی افسر موجود ہوتا ہے اور فرانس کے پروٹوکول کے مطابق انہیں مکمل سکیورٹی دی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG