رسائی کے لنکس

دنیا کی بلند ترین عمارت کا افتتاح


دنیا کی بلند ترین عمارت برج دبئی کاروبار کے لیے کھول دی گئی ہے اور اس کا باقاعدہ افتتاح پیر کی شام کو ہورہا ہے۔ 160 منزلوں پر مشتمل اس عمارت کی بلندی 818 میٹرہے۔

اس سے قبل تائیوان میں تائی پے 101کو دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز حاصل تھا جس کی بلندی 508میٹر ہے۔

برج دبئی میں دنیا کا سب سے بلند سوئمنگ پول بھی بنایا گیا ہے جو کہ 260میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔

اس عمارت کا سنگ بنیاد ستمبر 2004میں رکھا گیا ۔ اس میں مختلف دفاتر کے لیے علاوہ ریستوران،کھیلوں کے لیے مخصوص جگہیں اور رہائشی مقاصد کے لیے کمرے بنائے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG