رسائی کے لنکس

logo-print

لاس اینجلس: فائرنگ کے واقعے میں تین ہلاک، چار زخمی


روزنامہ 'لاس اینجلس ٹائمز' کو گیبل ہائوس بال کے سرپرست، جیسس پریز نے بتایا کہ ''ہم محفوظ مقام کی تلاش میں قریبی بار میں داخل ہوئے، اور لڑائی اور گولیاں چلنے کی آوازیں آتی رہیں''

لاس اینجلس کے کھیل کے میدان کو جانے والی گلی میں ہفتے کی صبح فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک جب کہ چار زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ تورنس کے مضافات میں ہوا اور پولیس کا کہنا ہےکہ مشتبہ شخص یا افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

واقعے سے قبل 'گیبل ہائوس بال' میں ہاتھاپائی ہوئی، جو گلی اور شاپنگ علاقے میں جاری رہی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ریکارڈنگ کی مدد سے حملہ آور یا حملہ آوروں کی تلاش ممکن ہے۔

تورنس کے محکمہ پولیس نے بتایا ہے کہ اُسی مقام کے قریب جوابی فائرنگ کی گئی، جس طرف سے بعد میں زخمی برآمد ہوئے۔ دو زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا، جب کہ دو نے اپنے طور پر طبی امداد لینے کو ترجیح دی، جب کہ تین موقعے پر ہلاک پائے گئے۔

محکمے کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ''تفتیش کار اس وقت چھان بین کر رہے ہیں۔ اُن کی کوشش ہے کہ مشتبہ فرد یا افراد کو شناخت کیا جاسکے''۔

وہاں موجود خریداروں نے جھگڑے سے پہلے گولیاں چلنے کے واقعے کے بارے میں تفصیل بتائیں۔

روزنامہ 'لاس انجلیس ٹائمز' کو گیبل ہائوس بال کے سرپرست، جیسس پریز نے بتایا کہ ''ہم محفوظ مقام کی تلاش میں قریبی بار میں داخل ہوئے، اور لڑائی اور گولیاں چلنے کی آوازیں آتی رہیں''۔

تورنس لاس انجیلس کے جنوب میں تقریباً 25 میل (40کلومیٹر) کے فاصلے پر واقع ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG