رسائی کے لنکس

کیلیفورنیا: کلب میں گولیاں چلنے کے واقعے میں 12 افراد ہلاک


حکام نے بتایا ہے کہ بدھ کی رات گئے ساؤتھ کیلیفورنیا کے ’بار اینڈ ڈانس کلب‘ میں حملہ آور شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔ وہ 28 برس کے آئن ڈیوڈ لونگ تھے۔ فائرنگ کے اس واقعے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔

وینچورا کاؤنٹی کے شیرف جیوف ڈین نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ لونگ ایک سابق امریکی مرین ہیں، جس نے حالیہ برسوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں کے ساتھ معمولی نوعیت کےکئی واقعات میں ٹکر لی۔

ڈین نے بتایا کہ اپریل میں لونگ کے گھر سے ہنگامی کال موصول ہونے پر اہلکار اُن کی مدد کو پہنچے۔ اس وقت بھی لونگ کا انداز ’’کچھ ناپختہ سا اور عقل سے عاری تھا‘‘۔

اہل کار نے بتایا کہ اُس وقت لونگ نے گفتگو کی تھی۔ لیکن، اہلکار اس نتیجے پر پہنچے کہ ریاست کے قانون کے تحت اُنھیں گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں۔

ڈین نے بتایا کہ قانون کا نفاذ کرنے والوں کو بدھ کے روز ’بارڈرلائن بار اینڈ گِرل‘ پر کیے گئے حملے کے محرکات کا پتا نہیں چل پایا۔ حملہ ’تھاؤزینڈ اوکس‘ شہر میں ہوا۔ یوں لگا کہ مسلح فرد ’’کچھ مسائل میں گھرا ہوا تھا‘‘۔

ڈین کے مطابق، لونگ کلب ہی کے اندر ہلاک ہوا۔

بقول اُن کے، ’’ہمارے خیال میں اس نے خود ہی اپنی جان لی۔ جب اہلکار کلب کے اندر گئے اور پھر چھان بین کی تو انھیں پتا چلا کہ حملہ آور ہلاک ہوچکا ہے‘‘۔

اس سے قبل، ونچورا کاؤنٹی کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ فوری طور پر جائے واردات پہنچنے والے پولیس افسر پر گولیاں چلائی گئیں، جب اُنھوں نے حملہ آور پر قابو پانے کی کوشش کی۔

اُنھوں نے بتایا کہ وہ پولیس اہلکار اُس وقت دم توڑ گئے جب زخمی حالت میں اُنھیں اسپتال لے جایا جا رہا تھا، جس دوران محکمے کے 29 برس کے معروف اہلکار، شیرف سارجنٹ رون ہیلوس کا انتقال ہو گیا۔ ڈین کے بقول، ’’میں نے اُن کی بیوی کو بتایا کہ اُن کے شوہر کو ہیرو کی موت نصیب ہوئی‘‘۔

حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ تاہم، ڈین نے کہا کہ زخمیوں کی اصل تعداد معلوم نہیں ہے، چونکہ بہت سے زخمیوں کو علاج کے لیے اپنے طور پر اسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔

ڈین نے کہا کہ ’’یہ ایک دلخراش واقع تھا۔ یہ اُس دہشت گردی کا حصہ ہے جو ہمارے ملک میں اور ہر جگہ جاری ہے، اور میرے خیال میں اس احمقانہ واقعے کا سبب یا منطق جاننا ناممکن ہے‘‘۔

’ایف بی آئی‘ کی مدد سے، تفتیش کرنے والے چھان بین کے کام میں مصروف ہیں، تاکہ حملہ آور کی شناخت کی جا سکے اور واقع کے محرکات جانے جا سکیں۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کی علی الصبح ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اُنھیں واقعے کے بارے میں ’’‘مکمل بریفنگ‘‘ دی گئی ہے۔

ڈین نے بتایا کہ بار کے اندر گولیاں لگنے کے نتیجے میں مشتبہ شخص ہلاک ہوا۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں آیا اُن پر کس نے گولیاں چلائیں۔

عینی شاہدین نے جائے واردات کے بارے میں تفصیل پیش کیے، جہاں ڈانس کلب کے اندر گولیاں چلیں اور لوگوں نے محفوظ رہنے کی تگ و دو کی اور جان بچائی۔

XS
SM
MD
LG