رسائی کے لنکس

پارلیمان کی قانون سازی کا حق تسلیم نہیں کرنا تو الیکشن کا مذاق بھی ختم کریں: اسپیکر قومی اسمبلی


قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے دائرہ کار میں مداخلت کرے گی تو پھر دوسرے ادارے بھی حدود سے تجاوز کریں گے۔ پارلیمان کے قانون سازی کے اختیار کو تسلیم نہیں کرنا تو پھر انتخابات کا مذاق بھی ختم کر دیں۔ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے۔ قدغن لگا دی جائے گی تو صرف وہی قانون سازی ہوگی جو سپریم کورٹ کہے گی۔

XS
SM
MD
LG