رسائی کے لنکس

افغانستان: ہلمند میں کار بم دھماکہ، 29 افراد ہلاک


فائل

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فوج کے اہلکار، عام شہری اور نیو کابل بینک کے عملے کے افراد شامل ہیں جس کی شاخ کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکہ صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ کے ایک بینک کے باہر اس وقت ہوا جب وہاں بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں لینے کے لیے جمع تھے۔

ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ دھماکے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فوج کے اہلکار، عام شہری اور نیو کابل بینک کے عملے کے افراد شامل ہیں جس کی شاخ کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔

ہلمند افغانستان کا رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ہے جس کا بیشتر علاقہ طالبان جنگجووں کے تصرف میں ہے۔

تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغان طالبان اور داعش ماضی میں پولیس، فوج اور حکومت کے دیگر اہلکاروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے وقت بینکوں پر حملے کرتے رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ افغانستان کے مشرقی شہر گردیز میں بھی ایک بینک پر حملہ ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG