رسائی کے لنکس

چین کی یونیورسٹی کی طرف سے کرسمس منانے پر 'پابندی'


سرکاری طور پر چین میں کرسمس ایک روایتی تہوار نہیں ہے تاہم اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر بڑے شہری علاقوں میں جہاں نوجوان اس تہوار کو ایک دوسرے کو تحفے دے کر اور اپنے گھروں کو سجا کر مناتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق چین کے شمال مغرب میں واقع ایک یونیورسٹی نے کرسمس منانے پر یہ کہتے ہوئے پابندی لگا دی کہ یہ ایک "نمائشی" غیر ملکی تہوار ہے جو ملک کی اپنی روایات کے خلاف ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اس کی بجائے طلبا پر زور دیا گیا ہے کہ اس موقع پر وہ "پروپیگنڈا فلم" دیکھیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شان نامی علاقے میں نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے ماڈرن کالج کیمپس کے ارد گرد ایسے بینر آویزاں کئے گئے جن پر لکھا ہوا تھا "چین کے نمایا ں بیٹے اور بیٹیاں بننے کی کوشش کریں اور نمائشی مغری چھٹیوں کی مخالفت کریں اور "مغربی ثقافت کے پھیلاؤ کی مزاحمت کریں"۔

اخبار نے ایک طالب علم کے حوالے سے بتایا کہ اگر انھوں نے تین گھنٹے کی ایک پروپیگنڈا فلم کی نمائش نہ دیکھی تو ان کو سزا دی جائے گی جبکہ ایک دوسرے طالب علم نے بتایا کہ یہ کنفیوشس کے بار ے میں ہے اور فلم چھوڑ کر جانے والے لوگوں کو روکنے کے لیے استاد دروازوں پر کھڑے تھے۔

طالب علم نے کہا کہ "ہم اس بار ے میں کچھ بھی نہیں کر سکتے، ہم بھاگ نہیں سکتے"۔

یونیورسٹی کی کیمونسٹ جماعت سے تعلق رکھنے والی ایک مائیکروبلاگ ویب سائٹ پر ایک بیان میں طلبا پر زور دیا گیا کہ وہ "غیر ملکیوں کی خوشامد نہ کریں" اور چین کے بہار کے تہوار کی تعطیلات پر توجہ دیں۔

سرکاری طور پر چین میں کرسمس ایک روایتی تہوار نہیں ہے تاہم اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر بڑے شہری علاقوں میں جہاں نوجوان اس تہوار کو ایک دوسرے کو تحفے دے کر اور اپنے گھروں کو سجا کر مناتے ہیں۔

مغری ثقافت خاص طور پر امریکی "پاپ کلچر" نوجوانوں اور پڑھے لکھے چینیوں میں بہت زیادہ مقبول ہے جو بسا اوقات قدامت پسند حکمران کیمونسٹ جماعت کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ملک کے امیر مشرقی صوبے کے شہر وین ژہو میں اسکولوں اور کنڈر گارٹنز میں کرسمس کی تمام سر گرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ معائنہ کار قوانین پر پابندی کو یقینی بنائیں گے۔

شہر کے تعلیمی بیور نے ژنہوا کو بتایا کہ ان قوانین کا مقصد چین کی بجائے مغربی چھٹیوں سے متعلق سوچ کا سدباب کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG