رسائی کے لنکس

چین ایران کے ممکنہ اقدام کا مخالف


چین کے وزیراعظم وین جیا باؤ
چین کے وزیراعظم وین جیا باؤ

چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز بند کرنے جیسے ’’انتہائی اقدام‘‘ کی مخالفت کرتا ہے۔

وزیراعظم وین جیا باؤ نے قطر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران عالمی سطح پر تیل کی نقل وحمل کی اس گزرگاہ کو بند کرنے کی دھمکی پر عمل درآمد کرتا ہے تو یہ عالمی برادری کے مفاد کے خلاف ہوگا۔

ایران نے امریکہ کی طرف سے اس کا جوہری پروگرام بند کرانے کے لیے دباؤ کے طور پر لگائی گئی پابندیوں کے ردعمل میں دھمکی دی تھی کہ وہ آبنائے ہرمز کو بند کرسکتا ہے۔

چین ایران کے خلاف اقوم متحدہ کی پابندیوں کا حامی ہے لیکن ساتھ ہی امریکہ کی تعزیراتی اقدام پر یہ کہہ کر تنقید کرتا چلا آرہا ہے کہ اس سے کشیدگی بڑھنے کے علاوہ تیل کی عالمی قیمت میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔

مسٹر وین کا کہنا تھا ک چین ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا ’’سخت مخالف‘‘ ہے لیکن ان کے بقول اس معاملے کو پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

XS
SM
MD
LG