رسائی کے لنکس

چین نے بحیرہٴجنوبی چین سے متنازع رِگ ہٹا لی


بدھ کو ہینوئی نے رِگ کی تنصیب کو ’مکمل طور پر غیر قانونی‘ قرار دیتے ہوئے، چین سے مطالبہ کیا کہ اس عمل کو نہ دہرایا جائے

چین نے بحیرہٴجنوبی چین کے متنازع پانیوں سے تیل کی تلاش کے نصب کی گئی رِگ ہٹا دی ہے، جسے دو ماہ قبل پاراسیل کے جزیروں کے قریب لگایا گیا تھا، جس کے باعث ویتنام کے ساتھ سفارتی تناؤ پیدا ہوگیا تھا۔

دونوں ملکوں کی جانب سے ساحلی علاقے سے دور تیل اور گیس ملنے کے امکانات کے دعوے کے بعد یہ رِگ ہائنان کےچینی جزیروں کی طرف لے جائی جا رہی ہے، جب کہ پہلےکیے گئے اعلان کے مطابق ڈرلنگ کی آخری تاریخ میں ابھی ایک ماہ باقی ہے۔

وینگ زینگ، چین کی قومی پیٹرولیم کارپوریشن سے وابستہ ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہنوئی سے مخالفت کے باوجود، تنصیب پروگرام کے موجب جاری رہی۔

بدھ کو ہینوئی نے رِگ کی تنصیب کو ’مکمل طور پر غیر قانونی‘ قرار دیتے ہوئے، چین سے مطالبہ کیا کہ اس عمل کو نہ دہرایا جائے۔

دنیا کے اِن مصروف ترین آبی راستوں میں سرحدی تنازعات کے پیش نظر، جاپان، فلپائن اور ویتنام نے حالیہ مہینوں کے دوران یکجہتی پیدا کی ہے، جو سارے چین کی آبی حدود کے دعووں کو چیلنج کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG