رسائی کے لنکس

چین کےاہم مواصلاتی ادارے ’سکیورٹی رسک‘ ہیں: کانگریس رپورٹ


قانون سازوں نےدو اہم چینی کمپنیوں پر الزام عائد کیا کہ تقریباً سال بھر جاری رہنے والی تفتیش کے دوران کیے گئے سوالات کےجواب دینے سےکتراتی رہیں

امریکی کانگریس کی ایک نئی رپورٹ میں امریکی کمپنیوں کو چین کے ٕمواصلات سےمتعلق دو اہم اداروں کے ساتھ کاروبار کرنے پر انتباہ جاری کیا گیا ہے، کیونکہ اُن سے سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کی اِس رپورٹ میں حکومتِ امریکہ کے کمپیوٹر نظاموں کو سفارش کی گئی ہے کہ وہ فون کے پرزوں سے متعلق چین کی بڑ ی کمپنیوں
HuaweiاورZTEکےتیار کردہ پرزہ جات کا استعمال نہ کریں۔

ایوان کے ارکان کا کہنا ہے کہ چین کی تیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کردہ پرزوں کی مدد سے قومی ہنگامی حالات کے دوران بڑی سطح کی مواصلات میں رکاوٹ ڈالنے، خفیہ معلومات کے حصول اور نیٹ ورک نظاموں کو بند کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

قانون سازوں نےدونوں کمپنیوں پر الزام عائد کیا کہ تقریباً سال بھر تک جاری رہنے والی تفتیش کے دوران وہ سوالات کے جواب دینے سے کتراتے رہے۔


چین کی وزارتِ خارجہ نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ امریکی کانگریس ’تعصب کو ایک پاسے رکھ کر حقائق کی عزت کرے گی‘۔

’ہووائی‘ ادارے کے منتظمین نے بھی اِن الزامات کو مسترد کیا ہے۔ اُنھوں نے کہا ہے کہ چین کی سائبر جاسوسی میں شریک ہوکر کمپنی اپنے مفادات کو داؤ پر لگا سکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG