رسائی کے لنکس

کراچی: چیف جسٹس کا سینٹرل جیل کا دورہ اور معائنہ


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سینٹرل جیل کراچی کا اچانک دورہ کیا اور قیدیوں کو کھلائے جانے والے کھانے کا نہ صرف معائنہ کیا بلکہ چکھ کے بھی دیکھا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے کراچی سینٹرل جیل کا تفٰصیلی دورہ کیا اور وہاں قیدیوں کے مسائل بھی سنے۔ چیف جسٹس جیل کی مختلف بیرکس میں بھی گئے۔

عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس کا دورہ کراچی سینٹرل جیل
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:47 0:00

قیدیوں نے چیف جسٹس کے سامنے مسائل کے انبار لگا دیئے۔ بیشتر قیدیوں نے شکایت کی کہ ان کی سزا پوری ہوچکی مگر رہائی نہیں ملی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر سزا پوری ہوگئی تو رہائی ضرور مل جائے گی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے جیل حکام سے سزا پوری کرنے والے قیدیوں کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار قیدیوں کے ہسپتال میں بھی گئے اور مریضوں کا حال پوچھا۔ اور مختلف ریکارڈ بھی چیک کیا۔

کراچی: چیف جسٹس ثاقب نثار کا اسپتال کا دورہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:00 0:00

چیف جسٹس نے جیل کے کچن کا دورہ کیا اور کھانے کا معائنہ بھی کیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس فیصل عارب اور جسٹس سجاد علی شاہ نے قیدیوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا چکھ کر بھی دیکھا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی سینٹرل جیل میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل کراچی کے انتظامات دیگر جیلوں سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔

XS
SM
MD
LG