رسائی کے لنکس

logo-print

ہلری کلنٹن اور نیتن یاہو کی ملاقات طے


کلنٹن اور دیگر امریکی عہدیدار اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن بات چیت کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے جمعرات کو نیویارک میں ملاقات کررہی ہیں جب کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

کلنٹن اور دیگر امریکی عہدیدار اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن بات چیت کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جو ستمبر میں مغربی کنارے پر یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق عارضی پابندی ختم ہونے کے بعد معطل ہوگئے تھے۔

اسرائیل نے رواں ہفتے کہا تھا کہ وہ متنازع مشرقی یروشلم میں 1300نئے اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جسے کلنٹن نے ’نقصان دہ عمل‘ قرار دیا ہے۔

فلسطینی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نئی تعمیرات کے تناظر میں وہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست بات چیت کے عمل میں شامل نہیں ہوں گے۔

امریکہ اور اسرائیل کے رہنماؤں کے مابین ملاقات ایک ایسے وقت ہونے جارہی ہے جب ایک روز قبل ہلری کلنٹن نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ رواں سال فلسطین کو 15کروڑ ڈالر کی اضافی امداد دے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ اسرائیل یا فلسطین کی طرف سے ایسے ’یک طرفہ اقدامات‘ کی حمایت نہیں کرے گا جس سے براہ راست مذاکرات میں رکاوٹ پیدا ہو۔

XS
SM
MD
LG