رسائی کے لنکس

کرسٹیانو رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی، دنیا بھر میں مداح پر جوش

سال 2013 میں جب وہ ریال میڈرڈ کے ساتھ مانچسٹر آئے اور ان کی کارکردگی کی وجہ سے مانچسٹر یونائیٹڈ چیمپئینز لیگ سے باہر ہوئی تو انہوں نے خوشی منانے سے انکار کیا کیوں کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے حامی پورے میچ میں ان کا نام لے کر نعرے لگاتے رہے۔

بارہ برس پہلے مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے والے کرسٹیانو رونالڈو کی کلب میں واپسی سے دنیا بھر میں ان کے مداح پر جوش ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق رونالڈو طبی کلیئرنس اور ویزا کے حصول کے بعد جلد ہی مانچسٹر یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

رونالڈو نے 2003 میں انگلش پریمیئر لیگ میں اپنے پہلے میچ سے لے کر 2009 میں اپنے آخری میچ تک 84 گول سکور کیے تھے۔ یہ انگلش پریمیئر لیگ میں کسی بھی کھلاڑی کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ان کے علاوہ فرانس کے تھیری ہینری واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 92 گول اسکور کیے۔

رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے 2008 اور 2009 میں انگلش پریمیئر لیگ کے فائنل تک پہنچنے میں رونالڈو کی کارکردگی کا اہم کردار تھا۔

رونالڈو نے کلب کے لیے 52 میچ کھیلے جن میں انہوں نے 15 گول اسکور کیے۔ 2007-08 کے سیزن میں انہوں نے آٹھ گول اسکور کیے جس نے کلب کو پریمیئر لیگ جیتنے میں مدد دی۔

سال 2013 میں جب وہ ریال میڈرڈ کے ساتھ مانچسٹر آئے اور ان کی کارکردگی کی وجہ سے مانچسٹر یونائیٹڈ چیمپئینز لیگ سے باہر ہوئی تو انہوں نے خوشی منانے سے انکار کیا کیوں کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے حامی پورے میچ میں ان کا نام لے کر نعرے لگاتے رہے۔

برطانوی میڈیا میں یہ رپورٹس گردش کر رہی ہیں کہ رونالڈو کی واپسی میں کلب کے شہری آفاق سابق مینیجر الیکس فرگوسن کا ہاتھ ہے۔ رونالڈو نے ماضی میں انہیں فٹبال کی دنیا میں اپنا باپ قرار دیا تھا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ پچھلے آٹھ برس سے انگلش پریمیئر لیگ نہیں جیت سکا اور 2011 سے اب تک چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ سال یونائیٹڈ کا سال ہو سکتا ہے۔

’رائٹرز‘ کے مطابق معاوضے میں کلب رونالڈو کو چار لاکھ اسی ہزار پاؤنڈ ہفتہ وار ادا کرے گا۔

لیکن یونائیٹڈ کے حامی اس سے پریشان نہیں ہیں انہیں اپنے دیرینہ مخالف مانچسٹر کلب کے خلاف ایک نیا ہتھیار میسر آگیا ہے۔

اس رپورٹ میں مواد خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ سے لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG