رسائی کے لنکس

لیونل میسی نے بارسلونا کلب چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا


لیونل میسی، فائل فوٹو
لیونل میسی، فائل فوٹو

ارجنٹائن کے فٹ بال اسٹار لیونل میسی دو دہایوں بعد اسپین کے مشہور کلب بارسلونا کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

میسی نے یہ فیصلہ چیمپئینز لیگ کے ایک میچ میں جرمن کلب بائرن میونخ کے ہاتھوں ایک بڑی شکست کے بعد کیا۔

لیونل میسی اپنی نوجوانی سے ہی بارسلونا کے لیے کھیل رہے ہیں اور وہ بارسلونا کے لیے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ اس وقت ان کی عمر 33 سال ہے اور وہ بارسلونا کلب کے ٹاپ سکورر ہیں۔

ارجنٹائن کے علاقے روزاریو سے تعلق رکھنے والے میسی جب 13 برس کی عمر میں بارسلونا اکیڈمی میں داخل ہوئے تو اس وقت وہ ہارمون ڈیفیشنسی کے مرض میں مبتلا تھے۔ اس کے علاج کے لیے کلب نے ایک ہزار ڈالر ماہانہ دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

لیونل میسی، فائل فوٹو
لیونل میسی، فائل فوٹو

گھر سے دوری اور اداسی کے باوجود میسی نے 2004 میں، محض 17 برس کی عمر میں کلب کی جانب سے پہلا میچ کھیلا اور اس سیزن میں کلب کی جانب سے کم عمر ترین گول اسکورر بن گئے۔

2008 سن میں میسی نے اپنے بہترین کھیل کے ذریعے ارجنٹائن کو بیجنگ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے میں مدد کی۔ ٹیم نے اپنے تمام چھ کے چھ میچ جیتے اور اس کے خلاف صرف دو گول ہی ہو سکے۔

اگرچہ میسی نے ارجنٹائن کی طرف سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ گول اسکور کیے، مگر وہ اولمپک گول میڈل حاصل کرنا اپنے لیے سب سے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔

اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی ان کی فٹ بال کے ایک مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ مسابقت شروع ہو گئی تھی اور 2009 میں وہ سال کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

2011-12 کے سیزن میں انہوں نے تمام مقابلوں میں کل 73 گول اسکور کئے اور تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔

بائر لیورکیوسن کلب کے خلاف ایک میچ میں انہوں نے پانچ گول کر کے ایک اور ریکارڈ قائم کر ڈالا تھا۔

2012 میں محض 24 برس کی عمر میں انہوں نے 232 گولوں کا 57 برس پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا اور سب سے زیادہ گول اسکورر بن گئے۔

اپنے کیرئیر میں انہوں نے سینکڑوں گول اسکور کئے جن میں ریکارڈ 36 ہیٹ ٹرکس شامل ہیں۔

جون میں انہوں نے اٹلیکو میڈرڈ کلب کے خلاف ایک میچ میں اپنا 700 واں گول اسکور کیا۔

XS
SM
MD
LG