رسائی کے لنکس

نیویارک حملے کے متاثرین کی یاد میں تقریب


نیویارک کی دہشت گردی میں استعمال ہونے والا ٹرک۔ فائل فوٹو
نیویارک کی دہشت گردی میں استعمال ہونے والا ٹرک۔ فائل فوٹو

نیو یارک شہر میں سیپوف کی جانب سےبائیسکل کے لین میں ٹرک چڑھانے کے دوران ہونے والی افرا تفری میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں جمعرات کی شب، ایک تعزیتی تقریب اور ایک مارچ ہوئی۔

داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس 29 سالہ ازبک تارک وطن سیفولو سیپوف کا تعلق اس کی تنظیم سے تھا جس نے اس ہفتے کے شروع میں نیو یارک شہر میں ایک ٹرک کے ذریعے آٹھ لوگوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

دہشت گرد گروپ نے اپنے ہفتہ وار اخبار النبا میں کہا ہے کہ حملہ آور اس کا ایک فوجی تھا لیکن اس نے اپنے دعوے کی تائید میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

نیو یارک شہر میں سیپوف کی جانب سےبائیسکل کے لین میں ٹرک چڑھانے کے دوران ہونے والی افرا تفری میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں جمعرات کی شب، ایک تعزیتی تقریب اور ایک مارچ ہوئی۔

شمعیں فیروزاں کرنے کی اس تقریب کا آغاز مین ہیٹن کے مغرب میں واقع اس مقام سے ہوا جہاں اس شخص نے، جس پر حملہ کرنے کا الزام عائد ہے حملہ شروع کیا تھا۔

نیو یارک شہر کے ایک طالب علم ہیری حیسن کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ یہ اس لئے اہم ہے کہ متاثرین کے خاندان یہ دیکھ سکیں کہ ہم ان کی حمایت کرتے ہیں اور یہ کہ ہم انہیں فراموش نہیں کریں گے ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کا مقصد اس چیز کا اظہار کرنا بھی ہے کہ نیو یارک اس قسم کے واقعات کے لیے پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

مارچ میں شریک کیلی فورنیا کی سارا سٹیفنز کہنا تھا کہ ہم مضبوط لوگ ہیں ۔ ایک در حقیقت مشکل اور المیہ پیش آیا اور ہم اس زخم کو مندمل کرنے اور متحد ہونے جا رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ہم یہاں ہیں، ہمددردی، محبت اور طاقت کے اظہار کے لیے۔

لگ بھگ ایک سو سوگواروں نے اس علاقے سے ذرا ہی شمال میں بلاک 25 کی جانب واک کی جہاں ٹرک ایک بس سے ٹکرا یا تھا اور جہاں سے مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا تھا۔

وہ حملے کے بعد زخمی ہو گیا تھا اور اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں عہدے دار کہتے ہیں کہ اس نے داعش کے ساتھ اپنی وابستگی کا بیان دیا اور اسپتال کے کمرے میں داعش کا ایک جھنڈا رکھنے کی اجازت کی درخواست کی، جسے مستر د کر دیا گیا۔

اب جب کہ آئندہ اتوار کو نیو یارک شہر میں وہ میراتھان دوڑ ہو رہی ہے جس میں شرکت کرنے اور دیکھنے کے لیے 50 ہزار سے زیادہ کھلاڑی اور عام لوگ اکٹھے ہو سکتے ہیں، نیو یارک کے پولیس ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ وہ احتياط کے پیش نظر شہر بھر میں اپنے اہل کار زیادہ تعداد میں تعینات کرے گا۔

XS
SM
MD
LG