رسائی کے لنکس

داعش نے 128 شامی باشندوں کو ہلاک کر دیا


کرد ملیشیا کی خواتین عسکریت پسند رقہ میں اپنی فتح پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ 19 اکتوبر 2017
کرد ملیشیا کی خواتین عسکریت پسند رقہ میں اپنی فتح پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔ 19 اکتوبر 2017

شام کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ داعش نے قریتین کے قصبے میں حکومتی فورسز کے شکست کھا کر پسپا ہونے سے پہلے 128 عام شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

سرکاری فوجیوں اور اس کے اتحادی ملیشیاؤں نے شام کے صوبے حمص کےقصبے قریتین کا کنٹرول ہفتے کے روز داعش کے جنگجوؤں سے واپس لے لیا۔

یہ قصبہ تین ہفتوں تک داعش کے قبضے میں رہا تھا۔

برطانیہ میں قائم شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے گروپ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے پیر کے روز کہا ہے کہ انہوں نے قصبے میں ہونے والی ہلاکتوں کے دستاویزی شواہد اکھٹے کیے ہیں۔

گروپ نے داعش نے عام شہریوں پر صدر بشار الاسد کی حکومت سے تعاون کا الزام لگا کر انہیں قتل کیا۔

گروپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قصبے میں زیادہ تر ہلاکتیں داعش کے کنٹرول کے آخری دنوں میں ہوئیں۔

XS
SM
MD
LG