رسائی کے لنکس

دمشق: خودکش حملوں میں 10 سے زائد افراد ہلاک


فرانسیسی خبر رساں ادارے نے وزارتِ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو خودکش بم حملہ آوروں نے المیدان کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک پولیس اسٹیشن کے پاس خود کو بھک سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں ’’متعدد سولین اور کئی پولیس والے ہلاک ہوگئے‘‘

شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک پولیس تھانے پر خودکش حملہ ہوا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ 10 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے وزارتِ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو خودکش بم حملہ آوروں نے المیدان کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک پولیس اسٹیشن کے پاس خود کو بھک سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں ’’متعدد سولین اور کئی پولیس والے ہلاک ہوگئے‘‘۔

برطانیہ میں قائم انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے ادارے، ’سیرئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ کے مطابق، 11 افراد ہلاک ہوئے، جن میں شہری اور پولیس اہل کار شامل ہیں۔ علاقے سے متضاد اطلاعات بھی ملی ہیں آیا یہ کار بم دھماکہ تھا یا یہ دھماکہ تھانے کے سامنے ہوا۔

دھماکے کے مقام کی جانب ایمبولنس جاتے ہوئے دیکھے گئے، جس کے ارد گرد ناکہ بندی کی گئی ہے۔

ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

آبزرویٹری نے سرکاری ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ چھ برس کی خانہ جنگی کے دوران دمشق میں اس قسم کے واقعات کبھی کبار سے دیکھنے میں آئے ہیں، حالانکہ جولائی میں ہونے والے ایک حملے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مارچ سے اب تک شہر میں ہونے والا یہ شدید نوعیت کا حملہ تھا، جس کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ شام کے دارالحکومت پر اس سے قبل بھی داعش کا گروپ اور دیگر جہادی لڑاکے حملے کرتے رہے ہیں۔ دمشق صدر بشار الاسد کی حکومت کا دارالحکومت ہے۔

XS
SM
MD
LG