رسائی کے لنکس

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے


فائل
فائل

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر اور پشاور زلمی کے کپتان پیر کی صبح پاکستان پہنچ گئے۔ سیمی پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے سلسلے میں پشاور زلمی کی کٹ اور ترانے کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے۔

تقریب رونمائی پیر کی شام گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی جس زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر مائرہ خان اور علاقائی ایمبیسیڈر گل پانڑا سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈیرن سیمی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سیمی کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی اُن کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

ڈیرین سیمی نے پی ایس ایل کے اب تک ہونے والے تمام سیزنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی ہے۔

زلمی کے کپتان کی دیگر مصروفیات میں آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ بھی شامل ہےجہاں 2014ء کے دہشت گرد حملے میں 130بچوں سمیت 150کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کی فاتح رہی تھی، زلمی نے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی کی ٹیم تیسرے سیزن میں بھی فائنل تک پہنچی تھی جہاں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کھا گئی تھی۔

پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہو گی جبکہ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں۔

پی ایس ایل کے 34 میچوں میں سے 8 میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے. 3 میچ لاہور جبکہ فائنل سمیت 5 میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میںہوں گے۔ یونٹ کا فائنل 17 مارچ کو ہو گا۔

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ تریں خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

اینڈرایڈ فون کے لیے:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے:

https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675

XS
SM
MD
LG