رسائی کے لنکس

واشنگٹن: ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ


ایک مقامی تنظیم کی اپیل پر منعقدہ اس مظاہرے میں نیشنل آرگنائزیشن آف ویمن، کانگریشنل یونائیٹڈ چرچ اور دیگر امریکی این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین میں مسلمان، عیسائی، یہودی اور سکھ سبھی شامل تھے

مسلمانوں کے خلاف ریپلکین صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے خلاف مختلف امریکی این جی اوز نے واشنگٹن میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کوٹ پنک نامی تنظیم کی اپیل پر منعقد ہونے والے مظاہرے میں نیشنل آرگنائزیشن آف ویمن، کانگریشنل یونائیٹڈ چرچ اور دیگر امریکی این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین میں مسلمان، عیسائی، یہودی اور سکھ سبھی شامل تھے۔

مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے درج تھے اور وہ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات کے لئے نااہلی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین میں شامل ایک شامی نژاد سرگرم کارکن، گادا موکیدا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیانات نہ صرف دنیا بھر میں امریکہ کی ساکھ خراب کر رہے ہیں، بلکہ دہشت گردوں کی مدد بھی کر رہے ہیں۔بقول ان کے، انھیں عدالت میں کھڑا کیا جانا چاہئے۔

کانگریشنل یونائیٹڈ چرچ کے ترجمان، ریونڈ گرے لینڈ ہیگر نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔ بقول اُن کے، ’ٹرمپ کا مطالبہ جموری روایت کے منافی ہے۔ امریکہ میں مذہبی اور نسلی امتیاز نہیں کیا جاتا اور نہ ہی کرنا چاہئے‘۔

XS
SM
MD
LG