رسائی کے لنکس

امریکیوں کی اکثریت ٹرمپ کی رائے کی مخالف: سروے


ریپبلیکن پارٹی کے سرکردہ صدارتی امیدوار نے مطالبہ کیا تھا کہ مسلمانوں کا امریکہ میں داخلہ بند کیا جائے۔ عام جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائزے میں شامل تمام بالغوں میں سے57 فی صد ٹرمپ کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتے، جب کہ 25 فی صد اُن کے خیال کے حامی ہیں

این بی سی نیوز اور وال اسٹریٹ جرنل کے تازہ ترین عام جائزہ رپورٹ کے مطابق، تقریباً 60 فی صد امریکی ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار، ڈونالڈ ٹرمپ کی اس تجویز کے مخالف ہیں کہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخل ہونے پر بندش ہونے چاہیئے۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائزے میں شامل تمام بالغوں میں سے57 فی صد ٹرمپ کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتے، جب کہ 25 فی صد اُن کے خیال کے حامی ہیں۔

تاہم، ریپبلکن پارٹی کے ارکان کے حلقے میں ٹرمپ کی تجویز کو 42 فی صد کی حمایت حاصل ہے۔ برعکس اس کے، 75 فی صد ڈیموکریٹس اور 55 فی صد آزاد ارکان جو کسی اہم امریکی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے نے کہا ہے کہ وہ تمام مسلمان سیاحوں کے ملک آنے پر بندش کے مخالف ہیں۔

ساتھ ہی، ایسو سی ایٹڈ پریس کے ایک علیحدہ سروے سے پتا چلتا ہے کہ 10 میں سے 8 ریپبلیکن ووٹر یہ خیال کرتے ہیں کہ ٹرمپ تقسیم اور عدم صلاحیت کا باعث ہیں، حالانکہ جب انہی ووٹروں سے معلوم کیا گیا کہ وہ ریپبلکن پارٹی کے سرکردہ امیدواروں کی پسندیدگی، ہمدردی اور ایمانداری کے بارے میں رائے دیں، تو اُنھوں نے اِن خوبیوں پر کم درجے کی حمایت کا اظہار کیا۔

اے پی کا جائزہ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ میں مسلمانوں کے نہ آنے سے متعلق مطالبے سے قبل لیا گیا تھا۔

این بی سی/ڈبلیو ایس جے کا یہ جائزہ 6 سے 9 دسمبر کے درمیان لیا گیا، جس سے پتا چلتا ہے کہ امریکیوں کی واضح اکثریت مسلمانوں کے بارے میں مثبت رائے رکھتی ہے۔۔ یعنی 59 فی صد سے 29 فی صد۔ یہ اعداد سنہ 2002 سے اب تک ایک ہی سطح پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG