رسائی کے لنکس

ایران: قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ، 56 افراد ہلاک

قاسم سلیمانی کے جنازے کے مناظر (فائل فوٹو)
قاسم سلیمانی کے جنازے کے مناظر (فائل فوٹو)

نیوز ایجنسی رائیٹرز کا کہنا ہے کہ ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ مچنے سے کم سے کم 56 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قاسم سلیمانی کے آبائی شہر کرمان میں بھگدڑ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ان کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ بھگدڑ میں 48 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے سربراہ پیر حسین نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگدڑ کے نتیجے میں ہمارے کئی شہری ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔

سرکاری ٹی وی نے اپنی رپورٹس میں 56 ہلاکتوں کا ذکر کیا ہے جب کہ 45 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

تہران میں جنرل قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ ادا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی صدر حسن روحانی قاسم سلیمان کی میت کے قریب کھڑے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے دعا کرائی۔ قاسم سلیمان کی میت اتوار کو عراق سے ایران لائی گئی تھی۔ ان کے جسد خاکی کے ساتھ ہی ایرانی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی کی میت بھی موجود تھی۔

1/8 ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی صدر حسن روحانی قاسم سلیمان کی میت کے قریب کھڑے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے دعا کرائی۔ قاسم سلیمان کی میت اتوار کو عراق سے ایران لائی گئی تھی۔ ان کے جسد خاکی کے ساتھ ہی ایرانی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی کی میت بھی موجود تھی۔

جنرل قاسم سلیمانی ایران کی قدس فورس کے سربراہ تھے۔ حملے میں ان کے ساتھ ساتھ ایرانی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندس بھی مارے گئے۔ ان پر عراقی دارالحکومت بغداد میں جمعہ تین جنوری کو امریکہ نے فضائی حملہ کیا تھا۔
2/8 جنرل قاسم سلیمانی ایران کی قدس فورس کے سربراہ تھے۔ حملے میں ان کے ساتھ ساتھ ایرانی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندس بھی مارے گئے۔ ان پر عراقی دارالحکومت بغداد میں جمعہ تین جنوری کو امریکہ نے فضائی حملہ کیا تھا۔
قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں عام لوگوں اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر لوگوں نے قاسم سلیمانی کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھائی ہوئی تھی۔

3/8 قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں عام لوگوں اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر لوگوں نے قاسم سلیمانی کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھائی ہوئی تھی۔

جلوس جنازہ میں شرکا کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا جا رہا تاہم ہزاروں افراد نے اظہار عقیدت کے طور پر قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔
4/8 جلوس جنازہ میں شرکا کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا جا رہا تاہم ہزاروں افراد نے اظہار عقیدت کے طور پر قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں شرکت کی۔
جلوس جنازہ میں شامل افراد نے قاسم سلیمانی سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
5/8 جلوس جنازہ میں شامل افراد نے قاسم سلیمانی سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں بیشتر نوجوانوں نے اپنے سروں پر سرخ پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں اور وہ جوشیلے انداز میں امریکہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
6/8 قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں بیشتر نوجوانوں نے اپنے سروں پر سرخ پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھیں اور وہ جوشیلے انداز میں امریکہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
ایرانی جنرل کے جنازے کے جلوس میں شریک افراد ماتم بھی کر رہے تھے جب کہ اس دوران اسپیکرز پر بلند آواز میں مختلف ترانے بجائے جا رہے تھے۔
7/8 ایرانی جنرل کے جنازے کے جلوس میں شریک افراد ماتم بھی کر رہے تھے جب کہ اس دوران اسپیکرز پر بلند آواز میں مختلف ترانے بجائے جا رہے تھے۔
عراق میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر فوجی حکام کی میتیں ایران کے قومی پرچم میں لپیٹی گئی تھیں۔
8/8 عراق میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر فوجی حکام کی میتیں ایران کے قومی پرچم میں لپیٹی گئی تھیں۔
Previous slide
Next slide

جنرل قاسم سلیمانی کون تھے؟

جنرل سلیمانی پاسدارانِ انقلاب کی 'قدس فورس' (سپاہِ قدس) کے سربراہ تھے۔ قدس فورس غیر روایتی طرزِ جنگ، انٹیلی جنس آپریشنز اور بیرونِ ملک کارروائیوں کی نگران فورس ہے اور اس کے سربراہ کی حیثیت سے جنرل سلیمانی ایران کے اندر اور مشرقِ وسطیٰ میں سرگرم ایران نواز جماعتوں اور مسلح گروہوں میں بہت اثر و رسوخ رکھتے تھے۔

گزشتہ ہفتے تین جنوری کو امریکہ نے عراق میں ایک ڈرون حملے میں انہیں ہلاک کر دیا تھا۔

امریکہ نے جمعے کو علی الصبح بغداد ایئر پورٹ کے قریب اس وقت میزائل داغا تھا جب جنرل سلیمانی ایران نواز عراقی ملیشیا کتائب حزب اللہ کے ڈپٹی چیف ابو مہدی المھندس کے ہمراہ کار میں سوار تھے۔

جنرل قاسم کی ہلاکت پر ایران نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ پیر کو تہران میں ادا کی گئی تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔ قاسم سلیمانی کو آج ان کے آبائی شہر کرمان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG