رسائی کے لنکس

پاکستانی کشمیر میں بارشوں کے باعث 20 ہلاک، 30 زخمی


پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مون سون کی بارشوں سے تباہی
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مون سون کی بارشوں سے تباہی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بارشوں کے باعث گزشتہ دو روز میں سات افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق اب تک بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد 20 اور زخمیوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے ۔

پاکستانی کشمیر کے آفات سے نمٹنے کے لیے قائم ادارے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یا ایس ڈی ایم اے کے مطابق اتوار کے روز جنوبی ضلع بھمبر میں ایک ہائی ایس وین برساتی نالے میں گرنے سے پانچ افراد جابحق اور 12 زخمی ہوگئے جبکہ اسی ضلع کے علاقے کلیاں میں ایک برساتی نالے پر نصب پل میں شگاف پڑنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔

حکام کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر بیس ہوگئی ہے جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں چھ خواتین بھی شامل ہیں ۔

بارشوں کے باعث دو درجن سے زائد رہائشی مکان تباہ ہو گئے جبکہ کئی کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔

مون سون کی بارشوں سے کئی رابطہ سڑکیں مٹی کے تودے گرنے سے بند ہوگئی ہیں جبکہ خطے کو پاکستان سے ملانے والی شاہراہوں پر مٹی کے تودے اور بھاری چٹانیں گر رہی ہیں ۔

ایس ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے برساتی نالوں کے قریب بسنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

XS
SM
MD
LG