بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کی امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے ملاقات کے ٹوئٹر پر چرچے ہیں۔
کینیڈین خبروں کے ادارے نے رپورٹ کیا کہ پیر کی رات دونوں کو ایک مقامی کیفے میں ساتھ دیکھا گیا ہے۔ ادارے نے دعوی کیا کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہنس رہے تھے اور کافی بے تکلف تھے۔
دلجیت دوسانجھ نے اپنے ٹوئٹر پر اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یار پرائیویسی نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔‘‘
اس کے علاوہ دلجیت دوسانجھ نے ٹیلر سوئفٹ اور ان کی ملاقات پر بی بی سی ایشئین نیٹ ورک کے ہارون رشید کے مزے دار میش اپ ویڈیو کو بھی شئیر کیا ہے۔
انٹرنیٹ پر اس ملاقات پر خوب تبصرے ہو رہے ہیں اور ٹوئٹر صارفین خوب مزے دار میمز شئیر کر رہے ہیں۔ جب کہ ساتھ ساتھ صارفین دلجیت کے اس سٹوری کو شئیر کرنے پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ ان کا آخر مقصد کیا ہے؟
ایک صارف نے تبصرے کے ساتھ دلجیت کے گانے کی ویڈیو لگائی اور کہا کہ دونوں کی ملاقات کی ویڈیو لیک ہوگئی ہے۔
ٹیلر سوئفٹ کے بارے میں حال ہی میں ان کے برطانوی موسیقار میٹ ہیلی کے ساتھ بریک کی خبرں گرم تھیں۔