رسائی کے لنکس

أفغانستان: شیعہ کونسل نے موسیقی کے تہوار پر پابندی لگا دی

بامیان میں بودھ دور کے قدیم آثار۔ فائل فوٹو
بامیان میں بودھ دور کے قدیم آثار۔ فائل فوٹو

ڈومبرا ، بربط یا طنبورہ نما ساز ہے اور یہ ساز وسطی افغانستان کی ایک خصوصی شناخت ہے۔ اس ساز کو افغانستان کے مختلف صوبوں میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ اور اس ساز کی موسیقی کو شوق سے سنا جاتا ہے۔

أفغانستان کے صوبے بامیان میں شیعہ کونسل کے لیڈروں نے موسیقی کے ایک مقامی تہوار کو حرام قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگا دی ہے۔ جب کہ کئی دوسرے مذہبی لیڈروں نے یہ کہتے ہوئے اسے سراہا ہے کہ یہ فن اور ثقافت کی تقریب ہے۔

مقامی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ مذہبی لیڈروں سے اختلافات کے باوجود منتظمین طے شدہ پروگرام کے مطابق دو روزہ ڈومبرا میوزک فیسٹول کا انعقاد کریں گے اور مذہبی کونسل کی طرف سے جاری ہونے والا بیان ان کے ثقافتی تہوار کو متاثر نہیں کرے گا۔

یہ تہوار جمعے اور ہفتے کے روز منعقد کیا جا رہا ہے۔

ڈومبرا ، بربط یا طنبورہ نما ساز ہے اور یہ ساز وسطی افغانستان کی ایک خصوصی شناخت ہے۔ اس ساز کو افغانستان کے مختلف صوبوں میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ اور اس ساز کی موسیقی کو شوق سے سنا جاتا ہے۔

شیعہ مذہبی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ساز بجانا اور اس کے ساتھ رقص کرنا اور خوشی منانا اور ڈومبرا بجانا اسلامی اقدار کے خلاف ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کو لازمی طور پر اس طرح کی تقریبات روکنے کے لیے کارروائی کرنی چاہیے جن سے اخلاقی بے راہ روی پھیلتی ہے۔

ثقافتی امور سے متعلق مقامی شعبے نے شیعہ کونسل کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تقریب بامیان کے رہنے والوں کی درخواست پر منعقد کیا جا رہے اور اس تقریب کے ذریعے مقامی آبادی کی ثقافت کا اظہار ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG