رسائی کے لنکس

پولیو، ایبولا اور گنی ورم پرقابو لیا گیا ہے، عالمی ادارہ صحت


صحت کے عالمی ادارے کی ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چان جنیوا میں گرم مرطوب علاقوں کی بیماریوں سے متعلق ایک کانفرنس میں تقریر کر رہی ہیں۔ اپریل 2017
صحت کے عالمی ادارے کی ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ چان جنیوا میں گرم مرطوب علاقوں کی بیماریوں سے متعلق ایک کانفرنس میں تقریر کر رہی ہیں۔ اپریل 2017

ڈاکٹر مارگریٹ نےابتایا کہ صحت کے عالمی ادارے کی کوششوں سے گرم علاقوں میں پھیلنے والی ان بیماریاں یا تو ختم ہو چکی ہیں یا ان کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی آ چکی ہے۔ جب کہ پولیو اور گنی ورم کی وبائیں اب تقربیاً خاتمے کے قریب ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر جنرل مارگیریٹ چان نے عالمی ادارہ صحت کی اس سال کی اسمبلی کا افتتاحی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے باوجود عالمی ادارے نے وباؤں پر قابو پانے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

پیر کے روز اسمبلی سے اپنے آخری خطاب میں ڈاکٹر مارگریٹ چان نےعالمی ادارہ صحت کے 194 رکن ملکوں کے ساڑھے تین ہزار نمائندوں کے سامنے اپنی دس سالہ انتظامی مدت میں صحت عامہ کی تدریجی بہتری کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے مغربی افریقہ میں ایبولا کی وبا کے حجم کا ادارک کرنے میں ا دارے کی ناکامی کا اعتراف کیا۔

لائبیریا ، سیرا لیون اور گنی میں کے 2016 کے آغاز میں اس مہلک وائرس کے خاتمے کے اعلان سے قبل اس وائرس سے گیارہ ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے۔

ڈاکٹر مارگریٹ چان نے کہا کہ صحت کے عالمی ادارےنے جلد ہی اس صورت حال پر قابو پایا، ٹیم ورک اور شراکت داریوں کے ذریعے تین وباؤں پر کنٹرول پایا گیا اور دنیا کو اس کی پہلی ایبولا ویکسین دی جو اس بیماری کے خلاف نمایاں تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ یہ کام میری نگرانی میں ہوا اور میں ذاتی طور پر جواب دہ ہوں۔

ڈاکٹر مارگریٹ نےاپنی مدت ملازمت کے دوران ادارے کی کچھ کامیابیوں کا بھی تذکرہ کیا جن میں لاکھوں لوگوں کے لیے زندگی بچانے والی سستی ادویات بنانے کے اقدامات اور کوششیں شامل تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے گرم علاقوں میں پھیلنے والی ان بیماریوں کی، جنہیں نظر انداز کیا جاتا رہا تھا، یا تو ختم کر دیا ہے یا ان کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی لائی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے نے دماغی صحت کو اجاگر کرنے کے لیے کافی کام کیا ہے اور پولیو اور گنی ورم کی وبائیں اب تقربیاً خاتمے کے قریب ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی اسمبلی منگل کے روز خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ٹیدروس کا انتخاب کیا جو ڈاکٹر مارگریٹ کی جگہ لیں گے ۔ نامزد امیدواروں میں ایتھیوپیا کی ٹیڈرس ایڈہانوم گیبریسوس، برطانیہ کے ڈیوڈ نیبارو اور پاکستان کی ثانیہ نشتر شامل تھیں۔

نئے ڈائریکٹر یکم جولائی کو اپنا عہدے کا چارج لیں گے ۔ وفود کو عالمی ادارہ صحت کے 2018-2019 کے بجٹ پروگرام کی بھی منظوری دینا ہے جو 4 ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔

XS
SM
MD
LG