رسائی کے لنکس

امریکہ : شمال مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان کا خطرہ

حکام نے بدھ کے روز طوفان کی آمد سے قبل نارتھ کیرولائنا کے کئی تفریحی جزیروں سے ہزاروں سیاحوں اور مقامی آبادی کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان ارل جمعرات کی شام تک ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ موسمیاتی پیش گوئیوں میں خبردار کیا گیا ہے کہ مغرب کی جانب بڑھنے والے طوفان کی سمت میں اگر کوئی تبدیلی ہوئی تو وہ ساحلوں کا رخ کرے گا۔

امریکی ریاستوں نارتھ کیرولائنا سےجنوبی ڈیلاوئیر تک کے ساحلی علاقوں کے لوگوں کو حکام نے سمندری طوفان ارل سے خبردار رہنے کے لیے کہا ہے اور وہ امریکہ کے مشرقی ساحل کی طرف بڑھنے والے سمندری طوفان پر نظر رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ہوائیں اور سمندری لہریں بحراوقیانوس کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچاسکتی ہیں۔

حکام نے بدھ کے روز طوفان کی آمد سے قبل نارتھ کیرولائنا کے کئی تفریحی جزیروں سے ہزاروں سیاحوں اور مقامی آبادی کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان ارل جمعرات کی شام تک ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ موسمیاتی پیش گوئیوں میں خبردار کیا گیا ہے کہ مغرب کی جانب بڑھنے والے طوفان کی سمت میں اگر کوئی تبدیلی ہوئی تو وہ ساحلوں کا رخ کرے گا۔

میامی میں قائم سمندری طوفانوں پر نظر رکھنے والے امریکی قومی مرکز نے کہا ہے کہ آخری اطلاعات تک طوفان ارل ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر کیپ ہیٹریس کے جنوب اور جنوب مشرق میں تقریباً1100 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور اس کی ہواؤں کی رفتار 205 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

نارتھ کیرولائنا اور ورجینیا کے گورنروں نے اپنی اپنی ریاستوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔

موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی اعدادوشمار سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ 215 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کی رفتار جو پہلے گھٹ گئی تھی، اب دوبارہ دوبارہ قوت پکڑ رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG