رسائی کے لنکس

ایبولا وائرس سے بچاؤ کی دوا دریافت


ایبولا وائرس سے بچاؤ کی دوا دریافت
ایبولا وائرس سے بچاؤ کی دوا دریافت

امریکی ماہرین نے مہلک جرثومے ایبولا(Ebola Virus)سے نمٹنے کے لیے دوا تیار کرلی ہے جسے بندروں پر کامیابی سے آزمایا گیا ہے۔

امریکی فوج کے شعبہ متعدی امراض کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس دوا کے استعمال سے 60فیصد بندر ایبولا وائرس سے محفوظ رہے۔ ایسی ہی ایک دوا سے ایبولا وائرس سے ملتے جلتے ماربرگ وائرس سے تمام متاثرہ بندروں کو بچایا گیا۔

محققین کے مطابق امریکی محکمہ برائے خوراک وادویات نے اس دوا کو انسانوں پر آزمانے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ دوا جرثوموں کو اس وقت تک بڑھنے سے روکتی ہے جب تک قوت مدافعت بحال ہو کر اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار نہ ہوجائے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل نیچر میڈیسن میں شائع کیے گئے ہیں۔ ایبولا وائرس شریانوں میں خون جمانے کا باعث بنتا ہے ۔

یہ وائرس موروثی بھی ہوسکتا ہے اور انسانی رطوبت کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ اس وائرس سے متاثر ہونے والے90فیصد مریضوں کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 1976ء میں پہلی بار اس وائرس کی دریافت کے بعد سے اب تک 1800افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 1200کی موت واقع ہوچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG