رسائی کے لنکس

مصر، پولیس کے چھاپے میں داعش کے چھ جنگجو ہلاک


سینیائی کے علاقے میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر داعش کے حملے کے بعد شعلے بھڑک رہے ہیں۔ جنوری 2017
سینیائی کے علاقے میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر داعش کے حملے کے بعد شعلے بھڑک رہے ہیں۔ جنوری 2017

مصر میں پولیس نے کہاہے کہ انہوں نے داعش کے 6 جنگجوؤں کو فائرنگ کے ایک تبادلے کے دوران ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز نے پیر کے روز ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا جس میں عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے۔ جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس مقابلے میں تمام چھ دہشت گرد مارے گئے۔

مصر کی وزارت داخلہ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان میں کہاہے کہ یہ غیر آباد اپارٹمنٹ مصر کے جنوبی قصبے دیروط میں واقع ہے اور دہشت پسند انہیں ایک انتظامی مرکز اور ملک کے جنوبی صوبوں میں دہشت گرد کارروائیوں کی تیاری کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں وہاں سے ایک بم، پانچ خودکار ہتھیار اور گولابارود ملا ہے۔

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپارٹمنٹ سے داعش کے پراپیگنڈے پر مبنی مواد بھی ملا ہے جس میں اس گروپ کے نظریات اور نعرے شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG