رسائی کے لنکس

اردن کا شہزادہ ’فیفا‘ کے سربراہ کے انتخاب کا امیدوار


فائل
فائل

انتخابات میں امیدوار بننے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر ہے، جب کہ انتخابات 26 فروری کو ہوں گے۔ عیسیٰ حیات نے، جو ایک عرصے تک افریقی فٹ بال کنفیڈریشن کے سربراہ رہ چکے ہیں، قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا ہے

اردن کے شہزادے علی بن الحسین نے فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی صدارت کے عہدے کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

شہزادہ علی فیفا کے سابق نائب صدر ہیں۔ جمعرات کو اپنے اعلان میں اُنھوں نے کہا ہے کہ وہ پُراعتماد ہیں کہ ادارہ بدعنوانی کے اسکینڈل سے خیر و خوبی سے باہر نکل آئے گا۔

اُنھوں نے اِسے ایک ’مشکل لمحہ‘ قرار دیا، جس ادارے کی ساکھ ، بقول اُن کے، بحال ہو جائے گی۔

اُنھوں نے کہا کہ فٹ بال کے عالمی ادارے کو صحیح قیادت کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنا کھویا ہوا اعتماد بحال کر سکے۔

بتایا جاتا ہے کہ شہزادہ علی کو پانچ رکنی تنظیموں کی حمایت حاصل ہے، جن کی مدد سے وہ ادارے کو چلانے کی جستجو کر سکتے ہیں۔ تاہم، اُنھوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی۔

مئی میں وہ سیپ بلیٹر کے مد مقابل اس عہدے کے لیے امیدوار تھے۔ تاہم، پہلے مرحلے کے بعد اُنھوں نے نام واپس لے لیا تھا۔ بلیٹر چار روز بعد ہی بدعنوانی کے اسکینڈل کے نتیجے میں مستعفی ہوگئے، جس نے اس سال کے اوائل میں سر اٹھایا۔ اس عہدے کے دیگر متعدد امیدوار اس وقت بدعنوانی کے الزامات پر معطل ہیں۔

انتخابات میں امیدوار بننے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر ہے، جب کہ انتخابات 26 فروری کو ہوں گے۔

عیسیٰ حیات نے، جو ایک عرصے تک افریقی فٹ بال کنفیڈریشن کے سربراہ رہ چکے ہیں، قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا ہے۔

XS
SM
MD
LG